مہر خبررسان ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صحافیوں کی غیر سرحدی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطرکے سرکاری ٹی وی چینل الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کررکھا ہے۔ صحافیوں کی تنظیم کے مطابق مروان المریسی جون 2018 اور عبدالرحمن فرحانہ فروری کے مہینے سے سعودی عرب میں لاپتہ ہیں ۔ صحافیوں کی تنظیم کے مطابق معلوم نہیں کہ سعودی عرب نے قطری ٹی وی چینل کے 2 صحافیوں کو کہاں قید کررکھا ہے۔قطری صحافی کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے کہا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔
صحافیوں کی غیر سرحدی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطرکے سرکاری ٹی وی چینل الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کررکھا ہے۔
News ID 1890711
آپ کا تبصرہ